اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی عوام اور حکمرانوں کی پاکستان کے عوام اور حکمرانوں کے ساتھ مماثلت، پاکستان میں نواز شریف کے خلاف پانامہ سکینڈل سامنے آنے پر عوام سڑکوں پر آئے جبکہ اسرائیل میں بینجمن نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات کے بعد مقدمہ کی سست روی کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر ہیں۔ دونوں ممالک کے حکمرانوں کو کرپشن الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے درمیان دولت مند افراد اور اداروں سے بھاری رقوم وصول کیں، جن کے بدلے بعدازاں انہیں سیاسی و کاروباری فوائد پہنچائے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ایک بڑے اخبار کے ساتھ ساز باز کر کے اسے پراپیگنڈہ کے لئے استعمال کیا۔پاکستان میں نااہلی کے بعد نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے انتخابی ایکٹ میں تبدیلی لائی گئی اور اس کی آڑ میں ختم نبوتؐ حلف نامہ تبدیل کیا گیاجس کے بعد پورے ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا تھا جبکہ اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کو بچانے کیلئے سرائیلی پارلیمنٹ ایک نیا قانون پاس کرنے کی تیاری کررہی ہے جس کا مقصد سیاستدانوں کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کو خفیہ رکھنا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کی بڑی تعداد اس قانون کے خلاف ہے اور ان کا موقف ہے کہ اس قانون کا مقصد وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جاری تحقیقات کو پردے میں رکھنا ہے تاکہ اصل حقائق کو چھپایا جا سکے۔ دونوں ممالک میں حکمرانوں اور آئین سازوں کی غلط روش کی بدولت سیاسی انتشار پھیلا ہوا ہے۔ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے اوپر لگنے والے کرپشن الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات لگا کر انہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ جملہ اس بات کا امکان ظاہر کر رہا ہے

کہ کچھ عرصہ بعد وہ بھی سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی طرح یہ کہتے نظر آئیں کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…