پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 12 ایرانی فوجی جاں بحق 

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی تنصیبات پر اسرائیلی طیاروں سے کیے گئے حملے میں 12 ایرانی فوجی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدافعین حرم کے 12 عناصر شام میں قائم ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ مرنے والوں کی شناخت حسین توکلی، عبدالخالق حسنی، نجیب اللہ کاظمی، رجب علی یاوری، محمد براتی، سرور عظیمی، احمد طاہر

عظیمی، مہدی امیری، عارف رضائی، علی شریفی، علی اصغر مقصودی اور محمد حسین رضوی کے ناموں سے کی ۔ادھر شام نے سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکری تنصیبات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس سے نقصان بھی ہوا جبکہ دو میزائلوں کو دوران پراوز ہی نشانہ بنا دیا گیا ۔دوسری جانب اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…