جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک چین پاکستان دوطرفہ ترقی کا اہم منصوبہ ہے ، چینی صدر

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے اپنے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک عالمی برادری کے جن ممالک کو مدد فراہم کی ہے ان کی تفصیلات گذشتہ روز جاری کی گئی ہیں تاہم اس تفصیل میں پاکستان کا ذکر خاص طورپر کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق 18جون 2017ء کو چینی صدر شی جن پھنگ

نے اقوام متحدہ کے دفتر جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد پوری انسانیت برادری کو ترقی میں فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 100سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے اور کئی منصوبے اس پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ہیں ، چینی صدر 2015ء میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پاکستان پہنچے تھے ،21اپریل کو انہوں نے 30منٹ تک پاکستانی پار لیمنٹ سے خطاب کیا ،30منٹ کے دوران سامعین نے 50مرتبہ تالیاں بجا کر ان کی تحسین کی جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی پارٹیاں کے ارکان شامل تھے اور انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی زبردست حمایت کی ، اپنی تقریر میں صدر شی نے کہاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہماری دوطرفہ ترقی حاصل کرنے کی مشترکہ کوششوں کا اہم نقطہ ہے اور ہمیں اس اقتصادی راہداری منصوبے کو گوادر بندرگاہ ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی تعاون کو عملی

تعاون کو بدل دینے کیلئے استعمال کرنا چاہئے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ پرمشتمل ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کے روٹ پر تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر کر کے ایشیاء کو یورپ افریقہ اوردیگر ممالک کے ساتھ

منسلک کرنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…