اسلام آباد(آئی این پی) برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے،ترقی کرتی ہوئی آبادی اور نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی یقینی بناناہوگی،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،آج پاکستان میں تبدیلی دیکھتا ہوں ،پاکستان میں بڑی ترقی نظر آتی ہے۔ برطانیہ اس سال پاکستان کے ساتھ ستر سالہ تعلقات کی سالگرہ منارہاہے،دیکھنا ہوگا کہ پاکستان میں
عظیم امکانات سے کیسے استفادہ کیا جائے۔جمعہ کو مس ڈریو نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی کا مسئلہ صرف پاکستان کو نہیں پوری دنیا کو درپیش ہے۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاںحاصل کیں۔ دہشتگردی کے حملوں میں آج تین سال پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی وہ معاملہ ہے جس کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔ ترقی کرتی ہوئی آبادی اور نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ ہم ملکرکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ میں پاکستان کا بڑا مداح اور دوست ہوں ۔دس سال پہلے آیا اوراب پھر آیا ہوں۔ آج پاکستان میں تبدیلی دیکھتا ہوں،پاکستان میں بڑی ترقی نظر آتی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ پاکستان میں عظیم امکانا ت سے کیسے استفادہ کیا جائے۔ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات ستر سال سے بھی پرانے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس سال پاکستان کے ساتھ ستر سالہ تعلقات کی سالگرہ منارہے ہیں۔ پاکستان کی آزادی کی سالگرہ منانا ہمارے تعلقات اور مستقبل کی نشاندہی کرتا