منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نوازشریف کا حامد کرزئی کو خط،کیا پیغام دیاگیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ( آئی این پی ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم تحفظ کا اثر پاکستان کی صورتحا ل پر ہوتا ہے اور اگر پاکستان میں صورتحال غیر یقینی ہو تو اس کا اثر افغانستان کی صورتحال پر ہوتا ہے ، دونوں ممالک کو دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے کسی بھی ممکنہ طریقوں کا انتخاب کرنا چاہیے ،اس مقصد تک پہنچنے کے لئے بنیادی شرط دہشت گردی کے خلاف ایک حقیقی جنگ ہے۔

اتوارکو افغان میڈیا کے مطابق کابل کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر ایاز صادق کی سربرائی میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر حامد کرزئی نے کہاکہ افغانستان میں عدم تحفظ کا اثر پاکستان کی صورتحا ل پر ہوتا ہے اور اگر پاکستان میں صورتحال غیر یقینی ہو تو اس کا اثر افغانستان کی صورتحال پر ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کو دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے کسی بھی ممکنہ طریقوں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ اس مقصد تک پہنچنے کے لئے بنیادی شرط دہشت گردی کے خلاف حقیقی جنگ ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حامد کرزئی کو وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ایک خط بھی پیش کیا ۔ جس میں نواز شریف نے مزار شریف دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے خط کے ذریعے حامد کرزئی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ حامد کرزئی نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔ حامد کرزئی نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی پارلیمانی وفد نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان مزید دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پرزور دیا۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہ میں 15 رکنی پارلیمانی وفد ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کابل پہنچا ہے ۔ جس نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…