منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

امریکی صدر کو شام پر میزائل حملے کیلئے کس شخصیت نے قائل کیا ؟ برطانوی اخبار کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) شام پر امریکی حملے کےلیےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے قائل کیا تھا۔سنڈے ٹائمز آف لندن کا انکشاف ۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز آف لندن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات برطانوی سفیر سر کم ڈروچ نے

برطانیہ بھیجے گئے اپنے ایک سفارتی میمو میں انکشاف کیا ہے شام پر حملے کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کو قائل کیا تھا۔برطانوی اخبار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایوانکا کے ایک پیغام کا بھی ذکر کیا ہے جس میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ’’ انکا دل بُرے طریقے سے ٹوٹ گیا جب اُنھوں نے شام پر ہونے والے حملے کی تصویریں دیکھیں‘‘۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے شام کے ایک قبائلی علاقے ادلب میںبشار الاسد کی فوج کے کیمیائی حملے کے بعد جس میں 80سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے کروز میزائلوں سے ایک شامی ائیر بیس کو نشانہ بنایا تھا، بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی ائیر بیس ہے جہاں سے ادلب پر کیمیائی حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی میزائل حملے کے بعد روس نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کو وارننگ بھی جاری کی تھی اور امریکی بحری جہاز جس سے میزائل داغے تھے کہ مقابلے کیلئے اپنا بحری جہاز بھی روانہ کر دیا تھا ۔جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور روس کا اس میزائل حملے کے بعد بڑھتا ہوا تنائو کہیں تیسری عالمی جنگ نہ بن جائے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…