اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا کو سامراجی طاقتوں کی مسلمان ریاستوں کے خلاف پراکسی وار اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘اسلامک یونائیٹڈ نیشنز بنانا چاہیے۔شام میں مہلک گیس کا استعمال اور امریکی کے کروزمیزائل حملے پر بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کےشام پر مظالم نئے نہیں ہیں کیونکہ ان کے والد نے بھی ہزاور
شامی مسلمان کو قتل کیا تھا اور گھروں کو آگ لگا دی تھی۔سراج الحق کا کہنا تھا مغرب میں بنایا جانے والا اسلحہ اور بارود مسلمانوں پر آزمایاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے صدام حسین کو تباہی پھیلانے والا اسلحہ رکھنے کا الزام دینے کے بعد عراق کو کھنڈر بنا دیا ہے اور ہزاروں عراقی مسلمانوں کو مار دیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ امریکا اور نیٹو نے اسی طرح افغانستان پر حملہ کیا اور ہزاروں افغانیوں کو مار دیا۔