پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’موسمیاتی تبدیلی ‘‘ کیا ہو نے والا ہے ، سائنسدانوں نے سر جوڑ لیے ، بڑ اانکشاف

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوریگن(این این اائی) گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پوری دنیا کے گلیشیئر تیزی سے ختم ہورہے ہیں جنہیں گلیشیئر ریٹریٹ کہا جاتا ہے جب کہ ماحولیاتی تبدیلی سے الاسکا کے گلیشیئر 900 سال کی کم ترین سطح تک جا پہنچے ہیں۔اس ڈرامائی صورتحال کا انکشاف  اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کیا۔ 2004 میں سائنسدانوں کی ٹیم نے الاسکا کے جنوبی کنارے پر پرنس ولیم

ساؤنڈ کے مقام پر کھدائی شروع کی تھی، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے گلیشیئر کا پانی بہتا ہے، کھدائی کے بعد سائنسدانون  نے 1600 سال تک ہونے والے پانی کے بہاؤ کی درجہ بندی کی ہے۔اب انکشاف ہوا کہ امریکی ریاست الاسکا کے مشہور گلیشیئر کم ہوتے ہوتے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ یہ 900 سال کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہے۔ یعنی آج کے گلیشیئر گزشتہ 9 صدیوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہیں اور بری خبر یہ ہے کہ اس پگھلاؤ سے سمندری سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔اس کے علاوہ قدیم درختوں کے اندر بننے والے دائروں اور ان میں موجود موسمیاتی شواہد بھی نوٹ کیے گئے ہیں۔ اب اس کا موازنہ زمینی کھدائی سے ملنے والی مٹی سے کیا تو انکشاف ہوا کہ 1910 اور 1980 کے درمیان یہاں کا اوسط درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ بڑھا اور یوں 1980 کے بعد سے کولمبیا گلیشیئر بہت تیزی سے پگھلا جس کی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں۔دیگر ماہرین نے اس دریافت پر کہا ہے کہ اگر درجہ حرارت اوسط سے ایک یا دو درجے سینٹی گریڈ بڑھ جائے تو اس کے گلیشیئر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…