واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وارننگ جاری کی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک آلات کے اندر بارودی مواد چھْپانے کے طریقے ڈھونڈ نکالے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بتایاکہ دستی سامان میں لیپ ٹاپس کی پابندی کا فیصلہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اکٹھی کی
جانے والی انٹیلیجنس معلومات کی بناء پر کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے ہوائی اڈوں پر جانچ پڑتال کے لیے استعمال ہونے والے آلات حاصل کر لیے تھے۔ یہ تنظیمیں اپنے اْن طریقوں کو جانچنا چاہتی تھیں، جن کا مقصد لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک آلات میں بارودی مواد کو چھْپانا تھا۔ یہ تنظیمیں غالباً یہ جانچنا چاہتی تھیں کہ کیا ہوائی اڈوں پر نصب نظام اْن کی طرف سے الیکٹرانک آلات میں چھْپائے گئے بارودی مواد کو جانچ پاتے ہیں یا نہیں۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے کہاکہ اصولی طور پر ہم مخصوص انٹیلیجنس معلومات کو کھلے عام زیرِ بحث نہیں لاتے البتہ انٹلیجنس معلومات کے تجزیے سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد گروپ مسافر بردار طیاروں کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں الیکٹرانک آلات میں رکھ کر بارودی مواد اسمگل کرنا بھی شامل ہے۔ یہ تنظیمیں غالباً یہ جانچنا چاہتی تھیں کہ کیا ہوائی اڈوں پر نصب نظام اْن کی طرف سے الیکٹرانک آلات میں چھْپائے گئے بارودی مواد کو جانچ پاتے ہیں یا نہیں۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے کہاکہ اصولی طور پر ہم مخصوص انٹیلیجنس معلومات کو کھلے عام زیرِ بحث نہیں لاتے البتہ انٹلیجنس معلومات کے تجزیے سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد گروپ مسافر بردار طیاروں کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں الیکٹرانک آلات میں رکھ کر بارودی مواد اسمگل کرنا بھی شامل ہے۔