ریاض(آئی این پی )یوکرائن کے تعاون سے تیار کردہ سعودی عرب کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ انٹونوف اے بی 132 اپنی پہلی باضابطہ پرواز کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ انٹونوف اے بی 132 اپنی پہلی باضابطہ پرواز کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔انٹونوف کا افتتاح گذشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ فوج کو ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ
کئی دیگر جنگی مہمات انجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ انٹونوف AN-132 کی پہلی باضابطہ پرواز کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس ہوائی جہاز کی پہلی پرواز یوکرائن ہی میں کی گئی۔ اس موقع پر سعودی انجینیرنگ کمیٹی کے ارکان اور یوکرائنی عہدیدار بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ انٹونوف فوجی طیارہ مملکت کے قومی تبدیلی پروگرام برائے 2020 کا حصہ اور ویژن 2030 کے مقاصد کے حصول کا تسلسل ہے۔ اس کی تیاری میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی اور یوکرائن کی انٹونوف کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔جدید ترین برقی آلات اور جدید انجنوں سے لیس یہ فوجی طیارہ ایندھن کا کم سے کم استعمال کرتا اور ہرطرح کے موسمی حالات میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کے جدید ترین انجمن 4500 اس کی تیاری میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی اور یوکرائن کی انٹونوف کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔جدید ترین برقی آلات اور جدید انجنوں سے لیس یہ فوجی طیارہ ایندھن کا کم سے کم استعمال کرتا اور ہرطرح کے موسمی حالات میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کے جدید ترین انجمن 4500 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے اور 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے کلو میٹر کی مسافت طے کرنے اور 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔