اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سفیر نے تمام سفارتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی- سعودی حکومت کی غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر افراد کو تین ماہ کے اندر اپنے ملک جانے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔ سعودی عرب حکومت کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے افراد کو سعودی عرب چھوڑنے کے لیے تین ماہ کی رعایت دی گئی ہے یہ افراد حج،
عمرہ، زائدالمیعاد ویزوں، کفیل یا مختلف اداروں سے بھاگے ہوئے ہیں، سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ اگر تین ماہ کے بعد کوئی فرد بھی غیر قانونی طریقے سے مقیم رہا تو سعودی قانون کے تحت سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر نے تمام سفارتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تا کہ شہریوں کو بروقت سہولت میسر ہو سکے۔