اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی  حکومت نے غیر قانونی شہریوں کے لیے متعدد بار ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باعزت طور پر جانے کے لیے مدد فراہ م کی گئی۔مگر ہر بار ہزاروں غیر قانونی افراد نے اس سکیم

سے فائدہ نہ اٹھایا۔ تاہم اب پھر سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے مقیم افراد کو تین ماہ کے اندراپنے آبائی ممالک میں جانے کی رعایت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں قونصلرجنرل شہریاراکبرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت میں بہت سے ایسے پاکستانی موجود ہیں جوغیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ان میں زیادہ ترافراد کفیل یا مختلف کمپنیوں سے بھاگے ہوئے ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ایسے تمام افراد کے لئے تین ماہ کے اندر اندرسعودیہ کو چھوڑنے کی رعایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں قونصل خانے کے اندر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے سعودیہ بھر میں مختلف سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جن پر واپس جانے والے افراد اپنے کوائف درج کروا کر اپنی ہوائی جہاز کی ٹکٹ خرید کر واپس جا سکیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین ماہ کے بعد بھی کوئی غیرقانونی طریقے سے یہاں مقیم رہا تو اس کے خلاف سعودی حکومت سختی سے پیش آئے گی اور اس پر سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، لہٰذا ایسے غیر قانونی مقیم افراد موجودہ مدت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اس حوالے سے سفارت خانہ اور قونصلیٹ بھر پور مدد بھی فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…