اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیاپربہت سارے لوگ یہ دعوی کرتے رہے کہ برج الخلیفہ پرپاکستانی پرچم کی عکاسی کےلئے پیسے اداکئے گئے ہیں جبکہ اس کی تردید کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ پاکستان نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کیلئے کوئی رقم ادا نہیں کی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات مملکت مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برج خلیفہ
دبئی پر پاکستانی پرچم کی عکاسی اماراتی حکومت کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی ہے۔ بھارت نے یوم جمہوریہ پر پرچم کی عکاسی کےلئے اماراتی حکومت کو رقم ادا کی تھی جبکہ حکومت پاکستان نے پرچم کی عکاسی کے لئے کوئی رقم ادا نہیں کی۔واضح رہے کہ بھارت نے باضابطہ طورپرادائیگی کرنے کااعلان بھی کیاتھا۔