لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی موت کی اطلاع جاری کرنے کے لیےکوڈز پر مشتمل خفیہ نظام وضع کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ جو کہ اس وقت 90سال کی ہو چکی ہیں اور 60برس سے زائد عرصہ سے برطانیہ کی ملکہ کے عہدے پر براجمان ہیں ۔ان کی موت کی اطلاع کیلئے کوڈز پر مشتمل نظام بنا لیا گیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق
ملکہ کی موت کی خبرجاری کرنے کیلئے کے لیے ’’لندن برج از ڈاؤن‘‘ کا خفیہ کوڈ تجویزکیاگیا ہے جس کے ذریعے یہ بتایا جائے گا کہ ملکہ موت کی آغوش میں جاچکی ہیںجبکہ ملکہ ایلزبتھ کی موت کی خبرسب سے پہلے جس شخصیت کو دی جائے گی وہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے ہونگی،لیکن اگر برطانوی وزیراعظم تھریسامے آرام کر رہی ہوں گی یا سو رہی ہوں گی تو اس صورت میں ملکہ کی موت کا یہ خفیہ کوڈ حکومتی سول سروینٹ کو بتایا جائے گا۔ وزیراعظم کے بعد ملکہ کی موت کی خبراعلیٰ حکومتی عہدیداران اور پھر دولت مشترکہ کے 36 ممالک کو دی جائے گی۔ عوام کو ملکہ برطانیہ کی موت خبر دینے سے پہلے عالمی رہنماؤں اور پریس ایسوسی ایشن تک اسے پہنچا دیا جائے گا۔ جبکہ شاہی محل کی ویب سائٹ پر سیاہ بیک گراؤنڈ میں یہ خبر دی جائے گی۔