اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’ ہمیں مت چھیڑو کیونکہ جو ہمیں چھیڑتا ہے ہم اسے نہیں چھوڑتے ‘‘ ‎

datetime 22  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)نریندر مودی کی جانب سے اسلام مخالف یوگی ناتھ کو وزیراعلیٰ اترپردیش بنائے جانے کے بعد جہاں ہندوستان کے لبرل اور سیکولر عوام اور میـڈیا اس عمل کو شدید تنقید بنا رہا ہے وہیں یوگی ناتھ کی تقاریر اور مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات کو لے کر اسوقت ہندوستان میں بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بھارتی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اکبر اویسی

کسی تعارف کے محتاج نہیں مسلمانوں کے خلاف ہندوستان میں کہیں بھی کوئی بھی اقدام ہو اکبر اویسی اور اسد الدین اویسی جو کہ دونوں بھائی ہیں آواز بلند کرتے نـظر آتے ہیں۔ یوگی ناتھ کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد ردعمل دیتے ہوئے اکبر اویسی نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد اور لفظ ’’LOVE‘‘دونوں مختلف معنی رکھتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ زمانہ میں محبت کے مطالب اور معنی کے حوالے سے کہا کہ آج کل لفظ ’’LOVE‘‘اور چیز ہے جبکہ جہاد ایک مقدس فریضے کا نام ہےان دونوں لفظوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بھارت میں جاری اسلام اور مسلمان مخالف رویئے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، یوگی ادتیا ناتھ اور پروین پگاریا جیسے اسلام مخالف انتہا پسند ہندو اس اکبرکے دور میں ہیںاگر یہ مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں ہوتے تو راجپوت ہندوئوں کی آن بان شان جودھا بائی کو ملکہ ہندوستان بھی بننے نہ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو سیکولر ازم کا طعنہ دینے والوں کو ہمارا یہ سیکولر ازم کیوں نـظر نہیں آتا کہ ایک مسلمان بادشاہ نے ایک ہندو راجپوت خاتون جودھابائی کو ملکہ ہندوستان بنایا۔انہوں نے بی جے پی ، آر ایس ایس اور سنگ پریوار جیسی انتہا پسند ہندو جماعتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’تم میرے الفاظ کی آتش نوائی کا مقابلہ

نہیں کرسکو گےاور پناہ مانگتے پھرو گے، اب وہ دن گئے جب تم بولتے تھے اور ہم سنتے تھے ،اب دن پلٹ گئے ہیں اب ہم بولیں گے اور تم کو سننا پڑے گا، ہم کو مت چھیڑو کیونکہ جو ہمیں چھیڑتا ہے ہم اس کو چھوڑتے نہیںکیونکہ ہم اللہ پر یقین رکھنے والے ہیں ہمارے سر کسی اورکے سامنے نہیں بلکہ صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور جو سر اللہ کے سامنے جھکتے ہیں

ان کو دنیا کی کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی اور یہ ہاتھ اللہ سے مانگنے والوں کے ہیں، مجھے اگر پھانسی پر بھی چڑھ جانا پڑا تو چڑھ جائوں گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا وجود ہندوستان کے مسلمانوں کی پہچان بن گیا ہے اور میں مسلمانوں کی غیرت کبھی نیلام نہیں ہونے دوں گا چاہے تختہ دار پر کیوں نہ لٹکنا پڑ جائے ،اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…