ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نئی امریکی جنگ کی شروعات،ٹرمپ نے حامی بھرلی،اہم اسلامی ملک کے وزیراعظم کی تصدیق

datetime 21  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خلاف جنگ میں عراقی مدد تیز کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد واشنگٹن کے موقر تھنک ٹینک “پیس انسٹی ٹیوٹ” سے خطاب کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیش رو صدر

اوباما کے مقابلے میں زیادہ سرگرمی دکھائیں گے۔ انہوں نے داعش کے خلاف عراقی حکومت کی لڑائی میں ٹرمپ انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے نجات حاصل کرنے کے بعد عراق میں استحکام اور تعمیر نو کے کاموں میں بھی امریکا بھرپور مدد کرے گا۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں نے انہوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے فوجی، سیکیورٹی، مالی تعاون اور داعش کے خلاف جنگ سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔حیدر العبادی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ داعش کی مکمل بیخ کنی کے لئے علاقائی اور عالمی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ داعش کے خلاف جنگ آسان نہیں، اس میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہے۔عراقی وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ ملک کو بہتری کی طرف لیجانے کی غرض سے ہنگامی اصلاحات کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ اصلاحات کے ایجنڈے میں کرپشن کے خاتمے کو اولیت دی جا رہی ہے تاکہ عراق کو حقیقی معنوں میں جمہوری مملکت بنایا جا سکے۔ نیز جنگ سے بیدخل ہونے والے شہریوں کی اپنی علاقوں میں واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔”عراقی حکومت اصلاحات کے عمل کو قانونی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ دہشت گردی میں

ملوث افراد کا پیچھا کیا جا سکے اور دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔گذشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ عراق پر تبصرہ کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ اعلی سعودی سفارتکار کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی ضمن میں ایک منفرد تبدیلی کا غماز ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے امکانات کی سمت واضح پیش رفت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…