کابل (آئی این پی ) چین اور افغانستان شہری آباد کاری کے مسئلے پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دونوں ممالک شہری آباد کاری اور شہروں کی ترقی کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں ۔ یہ بات افغانستان کے وزیر شہری ترقی اورتعمیرات سادات منصور نادری اور نادری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہی ہے ۔گذشتہ روز چینی سفیر اور افغان وزیر
کے درمیان ہاؤسنگ کے ایک منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کے لئے معاہدے پر دستخط ہوئے ، یہ منصوبہ جنگ زدہ ملک کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہو گا۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم افغانستان کے ہمسائے ہیں اوراس کے شراکت دار ہیں ، یہ معاہدہ ایک عظیم رہائشی ہاؤسنگ پروگرام کا حصہ ہے جو افغانستان میں تعمیر کیا جائے گا ، پہلے مرحلے میں دارالامان میں 1400اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے ،