ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی قومی سلامتی کامشیر روس اور ترکی سے کیا کچھ حاصل کرتارہا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )مریکہ کے مستعفی ہونے والے قومی سلامتی کے مشیر اور فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کو روسی کمپنیوں کی طرف سے مبینہ طور تقریبا 68 ہزار ڈالر ادا کیے گئے،اس میں سے45 ہزار 386ڈالر آر ٹی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بطور فیس ادا کی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات حال ہی میں جاری ہونے والی نئی دستایزات میں سامنے آئی ہے کہ مستعفی ہونے والے قومی

سلامتی کے مشیر اور فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کو روسی کمپنیوں کی طرف سے مبینہ طور تقریبا 68 ہزار ڈالر ادا کیے گئے اس میں سے ایک بڑا حصہ 45,386 ڈالر کی وہ رقم تھی جو کریملن کی مالی معاونت سے چلنے والے ‘آر ٹی’ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی طرف سے مبینہ طور پر بطور فیس ادا کی گئی تھی۔فلن نے آڑ ٹی کی دسویں سالگرہ کے تقریبات کی تشہیر کرنے کے لیے ماسکو کو دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران انہوں نے ایک عشائیہ میں بھی شرکت کی تھی جس میں وہ روسی صدر ولادیمر پوٹن کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ فلن کو 11,250 ڈالر کی مزید دو مساوی رقوم بھی ملی تھیں جن میں سے ایک سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک روسی کمپنی کی امریکی شاخ جب کہ دوسری روسی فضائی کمپنی ‘ولگا دنپرسے ملی تھی۔فلن کو ٹرمپ کی مہم کے دوران ترکی کی طرف سے لابی کرنے کے لیے 53 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ٹرمپ نے منصب صدارت سنبھالنے سے پہلے فلن کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا تاہم جب انہیں مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے صرف 24 دن تک اس عہدے پر کام کیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلن محض ان کے روس اور ترکی سے رابطوں کی وجہ سے ہی مستعفی ہونے کے لیے نہیں کہا گیا تھا، بلکہ انھوں نے امریکہ میں روس کی سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے

متعلق نائب صدر مائیک پینس سے غلط بیانی سے کام لیا تھا۔فلن کو ملنے والی روسی رقوم سے متعلق انکشاف میری لینڈ سے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن کمنگز نے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…