کھٹمنڈو(آئی این پی)نیپالی وزیراعظم پراچندا آئندہ ہفتہ چین کا دورہ کریں گے ، دورہ کے دوران ہراچندا کا چینی صدر شی چن پھنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ منگل کو نیپالی وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ نیپالی وزیراعظم چین کے صوبہ ہینان میں ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے ، ایشیائی رہنماؤں کی یہ پانچ
روزہ کانفرنس 23سے26مارچ تک باؤ میں منعقد ہوگی ۔ چینی صدر سے متوقع ملاقات میں نیپالی وزیراعظم چینی صدر کو نیپال کے دورہ کی دعوت بھی دیں گے ۔ چینی صدر شی چن نے گزشتہ سال اکتوبر میں نیپال کا دورہ کرنا تھا لیکن ہراچندا کی حکومت سے چینی صدر ناراض تھے اس لئے یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔