برسلز (آئی این پی) یورپ میں مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر بڑا حملہ، یورپی یونین عدالت نے حجاب پہننے سے متعلق کیس کا فیصلہ یورپی کمپنی مالکان کے حق میں دیکر مسلم خواتین سے حجاب پہننے کی آزادی چھین لی،کمپنیاں کسی قسم کی ظاہری مذہبی علامت پہننے سے اپنے ملازمین کو منع کر سکتی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دفاتر میں حجاب پہننے کے معاملے پر یہ یورپی عدالتنے پہلافیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق انصاف
کی یورپی عدالت نے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی قسم کی ظاہری مذہبی علامت پہننے سے اپنے ملازمین کو منع کر سکتی ہیں،مسلم خواتین اسٹاف کو حجاب پہننے یا نہ پہننے کی اجازت یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط ہوگی۔اس حکم نامے کے تحت اب یورپی کمپنیاں اپنے ملازمین کو حجاب پہننے سے بھی روک سکیں گے۔تاہم یورپ کی اعلی ترین عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی تمام ملازمین کے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ لباس پہننے کی پالیسی پر مبنی ہونی چاہیے۔ ایسی پابندی گاہکوں کی درخواست پر لاگو نہیں کی جا سکتی۔ یاد رہے اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا تھامسلم خواتین اسٹاف کو حجاب پہننے یا نہ پہننے کی اجازت یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط ہوگی۔اس حکم نامے کے تحت اب یورپی کمپنیاں اپنے ملازمین کو حجاب پہننے سے بھی روک سکیں گے۔تاہم یورپ کی اعلی ترین عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی تمام ملازمین کے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ لباس پہننے کی پالیسی پر مبنی ہونی چاہیے۔ ایسی پابندی گاہکوں کی درخواست پر لاگو نہیں کی جا سکتی۔ یاد رہے اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بلجیئم میں کمپنی جی فور ایس نے ایک ریپشنسٹ کو حجاب پہننے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔بلجیئم کی عدالت نے یہ معاملہ یورپین کورٹ آف جسٹس میں بھیج دیا تھا۔