پیر‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں 19سعودی خواتین کو اعزازات سے نوازدیا

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے نے میسا چیوسٹس جنرل اسپتال اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں ماہر امراض دل کے طور پر خدمات انجام دینے والی سعودی ڈاکٹر رشا فہد الباوردی سمیت 19 سعودی خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔انھیں اعزازت سے نوازنے کی تقریب خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی اور سعودی قونصل جنرل خالد محمد الشریف نے انھیں

اعزازات دیے ہیں۔ تقریب میں متعدد قونصل جنرل اور سفارت کار موجود تھے۔ڈاکٹر الباوردی کو سعودی خواتین کے لیے طب کی تعلیم میں ایک منفرد مثال قائم کرنے میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر اعزاز دیا گیا ہے۔انھوں نے متعدد رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے طب کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور دنیا کے سب سے نمایاں تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔آج وہ ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کل وقتی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ڈاکٹر الباوردی نے نیویارک میں سعودی مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری امی نے بچپن میں ہمیں یہ سکھایا تھا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی ہے اور کوئی بھی شخص اگر ذہنی طور پر ارادہ کرلے تو وہ اپنے متعیّن کردہ اہداف کو حاصل کرسکتا ہے۔ڈاکٹر الباوردری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن اور ہیلتھ سائنس میں اپنے شاندار تعلیمی ریکارڈ کی بدولت ایسے وقت میں داخلہ لیا تھا جب امریکا کے طبی اسکولوں میں خال خال ہی غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دیا جاتا تھا۔انھوں نے اس یونیورسٹی سے میڈیکل سائنس میں انڈر گریجو ایٹ اور جینومیکس اور بائیو انفارمیٹکس میں گریجوایٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔اس کے بعد انھوں نے نیویارک میں البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن میں داخلہ لیا تھا جہاں انھوں نے تین سال تک کارڈیالوجی کی تعلیم حاصل کی

تھی۔انھوں نے بتایا کہ میں نے کالج میں متعدد تحقیقی پروگراموں پر کاموں کیا تھا۔ پھر میں نے میسا چیوسٹس جنرل اسپتال میں ملازمت اختیار کر لی اور آج بھی وہیں کام کررہی ہوں۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امراضِ قلب ( کارڈیالوجی) کے شعبے میں طبی تحقیق کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…