واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پیر کے روز نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں اس نئے حکم نامے کے مطابق اب چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا کے ویزے کے حصول پر پابندی لگائی گئی ہے،تاہم وہ لوگ جن کے پاس پہلے سے ویزہ موجود ہے وہ امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں۔اس نئے صدارتی حکم نامے کے مطابق عراق کانام پابندی کا شکارممالک کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ،
باقی چھ مسلم ممالک پر 120پابندی عائد کی گئی ہے اس پابندی کا اطلاق16مارچ سے ہو گا۔واضح رہے کہ فروری کے اوائل میں امریکہ میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔نائنتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز کا کہنا تھا کہ وہ لوئرکورٹ کی جانب سے کیے گئے صدارتی حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا ختیار نہیں رکھتے۔