کابل(آئی این پی )سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرے گا،ہم فاٹا کے عوام کی ایف سی آر اور دیگر جارحانہ اقدامات سے آزادی کے خواہش مند ہیں۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق حامد کرزئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر
اپنے بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان کو ڈیورنڈ لائن پر شرائط عائد کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے ۔ہم فاٹا کے عوام کی ایف سی آر اور دیگر جارحانہ اقدامات سے آزادی کے خواہش مند ہیں اور پاکستانی حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ افغانستان ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرے گا۔