منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا چین کی سخت وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے دلائی لامہ کو دھوم دھام سے خوش آمدید کہنے کا فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے چین کی سخت وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو دھوم دھام سے خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کرلیا ۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دلائی لامہ اپریل میں بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے دورے پر آئیں گے اور اس موقع پر یونین حکومت کے نمائندگان ان سے ملیں گے، باوجود اس کے کہ چین کی جانب سے خبردار کیا جاچکا ہے

کہ اس کا نتیجہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی خرابی کی صورت میں سامنے آئے گا۔چین دلائی لامہ کو سیاسی باغی اور خطرناک علیحدگی پسند قرار دیتا ہے کیونکہ وہ تبت کی چین سے علیحدگی کے حامی قرار دئیے جاتے ہیں او رانہیں تبت میں علیحدگی پسندی کی تحریک کو ہوا دینے کا ذمہ دار بھی قرار دیا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یہ متنازعہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھارہا ہے جب پہلے ہی چین کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہیں، اور چینی حکومت ایک جانب بھارت سے دور ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے مزید قریب ہورہی ہے۔اس سے پہلے بھارتی رہنما ہمیشہ دلائی لامہ کے ساتھ سرکاری سطح پر میل جول سے ہچکچاتے رہے ہیں جس کی وجہ چین کی ناراضی کا خوف تھا، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں پہلی بار بھارت نے چین کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے دلائی لامہ کے سرکاری سطح پر استقبال کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مزید قریب ہورہی ہے۔اس سے پہلے بھارتی رہنما ہمیشہ دلائی لامہ کے ساتھ سرکاری سطح پر میل جول سے ہچکچاتے رہے ہیں جس کی وجہ چین کی ناراضی کا خوف تھا، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں پہلی بار بھارت نے چین کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے دلائی لامہ کے سرکاری سطح پر استقبال کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ دلائی لامہ کا بھارتی دورہ چین اور بھارت کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…