جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

لاہور/نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا جنھیں واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے ۔تمام قیدیوں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیاگیا رہائی پانے والوں میں 18ماہی گیر بھی شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا

جبکہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن قیدیوں کو رہا کیاگیا ہے ان میں 21ایسے قیدی شامل ہیں جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں جبکہ دیگر 18قیدی شامل ہیں۔پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی فوجی بابو لال چندو چوہان کو رہا کرنے کے بعد بھارت سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر 217بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…