بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان میں آپریشن،6پاکستانیوں سمیت 90ہلاک، متعدد زخمی

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز ا ور جھڑپوں میں 6پاکستانیوں اور 5کمانڈروں سمیت 90شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ افغان پولیس میں شامل طالبان جنگجو کے حملے میں 11اہلکار ہلاک ہوگئے ،ادھر مغربی صوبہ ہرات میں 2خودکش حملہ آوروں نے طالبان کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں پولیس کے روپ داخل ہونے والے طالبانجنگجو کے حملے میں 11پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔واقعہ شہر کے دوسرے پولیس ضلع کی حدود می پیش آیا۔ایک مقامی سیکورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حملہ ایک طالبان جنگجو کی طرف سے کیا گیا جو پولیس کے درمیان شامل ہوا تھا۔ہلمند جنوبی افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے جہاں ضلع مختلف اضلاع میں سرگرم ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں 72طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز نے آپریشنز کیے ہیں اس دوران سیکورٹی فورسز کو فضائی اور آرٹلری کی مدد بھی حاصل تھی ۔آپریشن جن صوبوں میں کیے گئے ان میں قندوز،ننگرہار ،کپیسا،ارزگان،زابل،فریاب،تخار،بغلان اور ہلمند شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 72طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں فرضی گورنر ملا عبدالسلام اور 4دیگر کمانڈر بھی شامل ہے ۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں جاری سیکورٹی فورسز کے آپریشن شاہین ۔25میں داعش کے 7جنگجو مارے گئے ۔صوبائی حکام کاکہنا ہے کہ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کے ضلع ہیسکا مینا میں کیے گئے آپریشن میں 9شدت پسند زخمی بھی ہوئے ۔

آپریشن میں قریبی زمینی اور آرٹلری کی مدد بھی حاصل تھی ۔ادھر مغربی صوبہ ہرات میں 2خودکش حملہ آوروں نے طالبان کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع شنداد میں پیش آیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے تصدیق کی ہے کہ دو خودکش بمباروں نے ملا رسول کے حامی گروپ کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔اس سے قبل جھڑپوں میں ملا رسول گروپ کے 3جنگجو مارے گئے ۔

افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ نورستان میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے ضلع کمادش میں ایک جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ایک بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجو مارے گئے جن میں انکا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے ۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…