کابل(آئی این پی)پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیل وال نے افغان شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ سرحدی گزر گاہوں کے کھل جانے کے بعد بھی پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔افغان میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعمر ذخیل وال نے گزشتہ روز اپنے ایک فیس بک پیغام میں مزید لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حالیہ سرحدی بندشوں
کے سبب پاکستانی حدود میں پھنس جانے والے بیمار اور بزرگ افغان شہریوں کی مدد کے لیے بارڈر عارضی طور پر کھول دیا جائے گا جبکہ امید ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں سرحد مکمل طور پر کھل جائے گی۔ پاکستان نے چند حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد سولہ فروری کو پاک افغان سرحد پر واقع چند اہم سرحدی گزر گاہیں بند کر دی تھیں۔