منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان امریکہ کیلئے خطرہ بن گیا،امریکی جنرل،میڈیارپورٹس پر بالاخر پینٹاگان کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔امریکینشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنرل ڈنفورڈ نے یہ بات جمعرات کو امریکہ میں بروکنگ انسٹیٹویٹ میں ایک تقریب میں کہی،

 

جہاں امریکہ کو درپیش بڑے خطرات پر بات کی گئی۔تاہم جب جنرل ڈنفورڈ کے دفتر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو ان کے دفتر نے افغانستان اور پاکستان کے مقامی میڈیا میں نشر ہونے والے ایسی خبروں کو مسترد کیا۔پاکستان اور افغانستان کے مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق جب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے پاکستان اور امریکہ کے پیچیدہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو مبینہ طور پر ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو درپیش پانچ بڑے خطرات میں اضافہ کیا جائے تو چھٹا خطرہ پاکستان ہو سکتا ہے۔لیکن امریکی وزارت دفاع کی طرف سے ایسی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لگ بھگ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں اتار چڑھا آتا رہا ہے تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے کثیر الجہتی قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔صدر ٹرمپ کے منصب صدارت سنھالنے کے بعد بھی پاکستان کی طرف سے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی روابط مستحکم ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…