پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ مذاکرات کامیاب،چین نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ چین بھارت مذاکرات اپنے ممکنہ مقاصد میں کامیاب رہے،باہمی تعلقات کیلئے مثبت اشارہ ہے،دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین کیے گئے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعلقات کو جاری رکھاجائے گا۔جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چین بھارت مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات اپنے ممکنہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور یہ باہمی تعلقات کیلئے

مثبت اشارہ ہے،دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین کیے گئے معاہدے کی روشنی میں باہمی تعلقات کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔دونوں ممالک 2017میں بہت سے معاملات پر مل کر کام کریں گے۔جن میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔دوستانہ ماحول میں کی گئی گفتگو کے دوران باہمی مسائل علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بہتر تعاون اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔گینگ شوانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی پر ایک جیسی قومی صلاحیت ہونے پر پورا اتفاق پایا جاتا ہے۔چین اور بھارت باہمی تعاون کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور میں بھرپور کام کریں گے۔مجموعی طور پر مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے،دونوں اطراف میں معاہدے کے مطابق گہرائی میں جاکر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔واضح رہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ور دیگر چینی اعلیٰ سفارتکاروں سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نے چین سے ملاقات میں مسعود اظہر کے معاملے کو اٹھایاملاقات کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نے چین سے ملاقات میں مسعود اظہر کے معاملے کو اٹھایا.جس پر چینی تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان عدم اعتماد کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان معاملات پر جن کو دونوں ممالک آسانی سے حل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…