نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے ایک ہی راکٹ کے ذریعے 104 منصوعی سیارے کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچا دیے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی اسپیس ایجنسی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی خلائی ایجنسی نے بتایاکہ ایک ہی وقت میں اتنے زیادہ سیٹلائٹ خلاء میں پہنچانے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔
بھارتی اسپیس ایجنسی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بی جیاکمار کے مطابق جن 104 سیٹلائٹ کو زمین کے گرد مدار میں چھوڑا گیا ہے، ان میں سے 101 بین الاقوامی صارفین کے تھے۔ جیاکمار کے مطابق بھارت نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی اسپیس ایجنسی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اس سے پہلے اس معاملے میں روس سب سے آگے تھا۔