نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں پیرکی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی، نوئیڈا اوراترکھنڈ کا علاقہ 5.8شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا،
جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے چندھی گڑھ ، دھرادھون اور آگرہ سمیت کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیپل کوٹی اور زمین میں گہرائی 33کلومیٹر تھی ۔زلزلہ رات 10بجکر 33منٹ پر آیا۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے زلزلے کے بعد حکام کو متاثرہ علاقوں میں صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔