بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سخت ترین قوانین ہونے کے باوجود سعودی عرب میں ہر روزایک جیسی 38وارداتیں، پولیس بے بس،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں چوری کے سخت ترین قوانین کے باوجود گاڑیوں کی چوری کاسلسلہ جاری ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں روزانہ 38گاڑیوں کاچوری ہوناایک معمول بن گیاہے لیکن سعودی پولیس ان چوری ہونے والی گاڑیوں میں بہت کم بازیاب کراسکی ہے ۔

سعودی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں مزیدکہاہے کہ ان چوری شدہ گاڑیوں کے بارے میں حکام کویہ خدشہ رہتاہے کہ یہ گاڑیاں کہیں کسی دہشتگردی کی واردات میں استعمال نہ ہوجائیں جوکہ اس وقت دنیامیں ایک بڑاخطرہ ہے ۔وزارت کی طرف سے گزشتہ سال 2016کے اعدادوشمارکے مطابق صرف جنوری میں 1341گاڑیاں چوری ہوئیں ،ریاض ،جدہ ،مکہ ،مدینہ ،تبوک اوردمام میں گاڑیوں کی چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں جبکہ اس سے قبل 2014میں 15ہزارسے زائدگاڑیاں چوری ہوئیں اور 2013میں چوری ہونے والی گاڑیوں کی تعداد9ہزاررہی اوران میں سے پولیس نے 4600کے قریب گاڑیاں بازیاب کروالی تھیں ۔سعودی وزارت کی رپورٹ کے مطابق چوری شدہ گاڑیوں کودوسرے شہروں میں پارٹس کی شکل میں فروخت کردیاجاتاہے اورجرائم پیشہ افراد گاڑیوں کودوسرے شہروں میں منتقل کرنے کےلئے نمبرپلیٹس بھی تبدیل کردیتے ہیں ۔سعودی عرب کے معروف ادارے پرنس فائف فارسکیورٹی سائنس کی ایک رپورٹ کے مطابق گاڑی کی چوری کی وارداتوں میں زیادہ تربے روزگارافراد ملوث ہیں جبکہ گاڑیوں کی دوڑکے شوقین بھی اس دھندے میں ملوث ہیں ۔رپورٹ کے مطابق گاڑیاں چوری ہونے کی ایک وجہ مالکان کی غفلت جبکہ دوسری وجہ کمزورمانیٹرنگ سسٹم کوقراردیاگیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…