ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے, فاروق عبداللہ

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن) مسئلہ کشمیر کو پاکستان، بھارت دوستی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے صدر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہماری جماعت اس مسئلہ کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کرتی آئی ہے اور اس کے حل کے لئے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے گزشتہ چھ دہائیوں سے ہماری جماعت ہندوستان پاکستان کی مضبوط دوستی کے لئے پل کا کام کرتے آئی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے بھارت کی لیڈر شپ خصوصاً صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ ساتھ موجودہ وزیر اعظم بھارت سے اپیل کی کہ وہ لچکدار رویہ اور نرم پالیسی اختیار کر کے پاکستان کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے میں مزید وقت ضائع نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی میں جتنی دیر ہو گی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں اور رنجشیں اتنی ہی بڑھیں گی جس سے ہندوستان اور پاکستان خصوصاً ریاستی عوام مشکلات اور بدامنی کے شکار رہیں گے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہئے کہ وہ فی الفور ان تجاویزاور مشاورت پر عمل کریں جو حالیہ بدامنی کے دوران مختلف کمیٹیوں اور اعلی سیاسی شخصیات مرکز کو پیش کی ہیں تاکہ ریاست میں بدامنی اور تباہ کن سیاسی خلفشار اور انتشار کا خاتمہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…