اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حافظ سعید کی نظربندی ناکافی ہے،بھارت نے پاکستان سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی نظربندی کے اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشتگردتنظیموں کے خلاف قابل اعتماد کریک ڈاؤن کرے کیونکہ اسی طرح وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے خلوص کو ثابت کرسکتا ہے ،حافظ سعیدکی گرفتاری اور نظربندی جیسے اقدامات ماضی میں بھی دہرائے جاچکے ہیں جو ناکامی ہیں۔

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی نظربندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ پاکستان حافظ سعید کی گرفتاری اور نظربندی جیسے اقدامات پہلے بھی کر چکا ہے جو ناکافی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشتگردتنظیموں کے خلاف قابل اعتماد کریک ڈاؤن کرے کیونکہ اسی طرح وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے خلوص کو ثابت کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں فلاح انسانیت فانڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو جوہر ٹاؤن میں واقع ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔حافظ سعید کو جماعت الدعو ۃکے چوبرجی میں واقع مرکزی دفتر جامعہ قادسیہ سے پیر کی رات تحویل میں لیا گیا تھا۔صوبائی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلاح انسانیت اور جماعت الدعو کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تنظیم کے پانچ رہنماؤ ں حافظ سعید، عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمن عابد اور قاضی کاشف نیاز کو اے ٹی اے 1997 کے سیکشن 11 ای ای ای کے تحت حفاظتی تحویل میں لینے کا حکم بھی جاری ہوا تھا۔حافظ سعید کا کہنا تھاکہ میری نظربندی کے آرڈر انڈیا اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے ہیں اور پاکستان کی اپنی کچھ مجبوریاں ہیں۔حافظ سعید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اگر ہمارے دشمن عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہم تحریک کشمیر کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…