منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج پربھارتی آرمی چیف کاسنگین الزام

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی آرمی چیف بیپن راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھاری گولہ باری اور ماحولیاتی تبدیلیاں مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کا باعث بن رہی ہیں ۔ وہ اتوار کو بھارتی میڈیا سے گفتگوکرررہے تھے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق آرمی چیف بیپن راوت نے 25جنوری کو برفانی تودے کی زد میں آکر مرنے والے میجر امیت ساگرکو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال برفانی تودے گرنے اور لینڈسلائیڈنگ کا باعث بن رہا ہے ۔گلوبل وارمنگ کے باعث بھی گلیشیر میں دڑاڑیں پڑ رہی ہے ۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھاکہ جن جگہوں پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے وہاں سے فوجیں واپس بلائی جارہی ہیں تاہم بعض پوسٹیں شورش زدہ علاقوں میں واقع ہیں۔ہمارے فوجی خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔فوجیوں کا مشن انسداد دراندازی ہے فوجی جوان دشواریوں کے باوجود اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔میں اپنے فوجیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اپنا فرض لگن سے ادا کررہے ہیں لیکن ہمیں دراندازی سے نمٹنا ہے ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے باعث 15فوجیوں سمیت 21افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…