نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نا م نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے فوجیوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزازات دیئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے22فوجیوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پرملک کے اعلی اعزازات سے نوازا ہے ۔
گزشتہ سال29 ستمبر کو کنٹرول لائن پر نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے ایلیٹ پیرا کمانڈو فورسز کے 22اہلکاروں کو بہادری کے تمغے دئیے گے۔ ان فوجیوں کو تمغے دینے کی سفارش آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی سرکار نے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے بھارتی فوجیوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزازات دینے کا اعلان کیا تھا۔