نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نےدونوں ممالک کے درمیان بڑے معاہدوں کااعلان کیاہے ۔نئی دہلی میں دونوں رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ان معاہدوں میں دفاع، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، میری ٹائم ،ٹرانسپورٹ، انسانی سمگلنگ ،اور ویزا فری ٹریول سروس شامل ہیں۔
بدھ کے روزبھارت کے دورے پرپہنچے والے شیخ محمد بن زید بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ہیں جبکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی دستہ بھی پریڈ میں شرکت کرے گا۔غیرجانبداردفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو پاکستان اور عرب ممالک سے برادرانہ تعلقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور اقتصادی راہداری کے تناظر یہ اور بھی اہم ہے۔ماہرین کایہ بھی کہناہےکہ گوادربندرگاہ کی وجہ سے دبئی کی پورٹ کی اہمیت عالمی سطح پرکم ہوجائے گی جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کوسالانہ اربوں ڈالرزکانقصان ہوگا۔یادرہے کہ گزشتہ سال ، متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 75ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی آفر کی تھی۔