بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’متحدہ عرب امارات نے بھارت کو بڑی خوشخبری سنا دی ‘‘ ایسا کیا کام کر ڈالا کہ پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75 ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے۔ان میں مختلف سیکٹرز میں دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے ہاں سرمایہ کاری، دفاع، تونائی اور اقتصادی معاہدے شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بھارت اور امارات کے درمیان ڈیڑھ درجن کے قریب معاہدوں کی منظوری کا اعلان ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھارت میں پہلے ہی آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ یوں ابو ظہبی بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والا ایک بڑا ملک سمجھا جاتا ہے۔اماراتی ولی عہد نے اپنے دورہ بھارت کیدوران بھارت، امارات تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہمارے تعلقات آج سے شروع نہیں ہوئے بلکہ دونوں ملکوں کی تعلقات کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کیدرمیان صرف تجارتی اور سیاسی نوعیت کے تعلقات نہیں بلکہ دونوں اقوام کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات بھی ہماری تاریخ کا حصہ ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ خلیجی اقوام بالخصوص اماراتی قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ بھارتی تارکین وطن نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر وترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اماراتی قیادت بھارتی تارکین وطن سے ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ پیش آتی رہی ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی۔ ان کے نئی دلی پہنچنے پر بھارتی قیادت کی طرف سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…