اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں انتہائی سنگین الزام میں مزید13 پاکستانیوں سمیت 16افراد گرفتار

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔منگل کو سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 16 افراد کو دہشت گردی میں

ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار میں کیا گیا جن میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ باقی تمام کا تعلق پاکستان سے ہے۔تاہم گرفتار کیے گئے مبینہ پاکستانی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ گرفتاریاں سکیورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئی ہیں۔خیال رہے کہ ہفتہ کو جدہ میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ میں دو مبینہ شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح جدہ کے الحرازت کے علاقے میں اس وقت پیش آیا تھا جب سکیورٹی فورسز اور ایک مکان میں چھپے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائنرگ کا تبادلہ ہوا۔وزارت خارجہ کے مطابق فورنزک ٹیسٹ کے بعد ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت سعودی شہری غازی حسین السروانی اور ندی مرزوق المضیانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔وزارت خارجہ نے سکیورٹی آپریشن کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے برآمد کیے جانے والے گرنیڈز، دھماکہ خیر مواد اور اسلحے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…