بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈکی حکومت نے خیبرپختونخواکے تین اعلی افسرا ن کوڈی پورٹ کردیاہے ۔معروف انگریزی جریدے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے محکمہ پبلک پراسیکیویشن کے 25افسران امریکی حکومت کی طرف سے دیئے گئے فنڈزپراعلی ٹریننگ کےلئے تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک گئے تھے
لیکن اپنے اس تربیتی دورے کے دوران تین افسرا ن نےخواتین کومبینہ جنسی طورپرحراساں کیااوران خواتین کی شکایت پرتھائی پولیس نے ان افسران کوگرفتارکرکے جبری طورپرپاکستان واپس بھیج دیا۔خیبرپختونخواکے دوافسران نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ ان ٹریننگ کرنے والے ان تین افسران کوشیڈول سے قبل ہی پاکستان بھیج دیاگیاہے
جبکہ باقی 23افراد شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچے ہیں ۔اخبارکے ذرائع کے مطابق ان ڈی پورٹ ہونے والے تین افسران کے خلاف محکمانہ شروع کردی گئی ہے اوراگریہ افسران قصوروارپائے گئے توان کوملازمت سے سبکدوش کردیاجائے گا۔