ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

پاکستانی ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی،سعودی طالبہ نے 55 زندگیاں بچالیں

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک باہمت طالبہ نے ڈرائیور کے سوجانے پر چلتی بس کو کنٹرول کرکے المناک حادثے سے بچاتے ہوئے اس میں سوار 55 طالبات کی زندگی بچالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکول کی طالبات کی زندگی بچانے میں ان کی مدد کرنے والی اسکینڈری اسکول میں تیسری سال کی سعودی طالبہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ واقعہ مکہ مکرمہ گورنری میں اس وقت پیش آیا

 

جب وہ اور دیگر پچپن طالبات امتحان کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہی تھیں۔ وہ سب ایک بس میں سوار تھیں جسے ایک پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔فاطمہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور اس پرنیند کا غلبہ تھا۔ اس دوران اچانک بس سڑک سے ہٹنے لگی اور اس کا رخ ایک قریبی الیکٹرک روم کی طرف تھا۔ فاطمہ کا کہناتھا کہ وہ صحرائی سفر کے دوران گاڑی چلانے کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتی تھی۔ اس لیے جب اس نے بس کو اپنے ٹریک سے ہٹتے دیکھا تو فوری لپک کر بس کو کنٹرول کیا اور اسے آگے چلانے کے بجائے عقبی گیر پر واپس کیا تاکہ بس بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا کر رک جائے اور کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔فاطمہ کی کوشش سے بس عقبی سمت میں بجلی کے ایک پول سے ٹکرا کر رک گئی اور یوں ساٹھ کیقریب طالبات کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں اور ان کی جانیں بچ گئیں۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائیور کے برابر پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تھی، جب بس اپنے راستے سے ہٹنے لگی توطالبات نے چیخ پکار شروع کردی۔ مگر اس نے ہمت کرکے بس کا کنٹرول سنبھالا اور اسے پیچھے بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کر روک دیا۔مکہ مکرمہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے فاطمہ اور ایک دوسری طالبہ کو طالبات کو حادثے سے بچانے کے اقدام پرانہیں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں ان کی بروقت کوشش کی تعریف کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ڈرائیور حضرات وقفے وقفے سے ی معائنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…