ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب سے پیسے بھجوانے والے پاکستانیوں کو کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے ترسیلات زر پر کوئی فیس لاگو نہ کرنے کا واضح اعلان کر دیا جس کے باعث غیر ملکی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر پر کوئی فیس لاگو نہیں ہو گی جبکہ اس سے قبل مملکت کی مشاورت شوری

 

کونسل نے عندیہ دیا تھا کہ وہ غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر 6 فیصد فیس لاگو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ سعوی عرب عالمی معیار پر پورا اترنے کیلئے مملکت کے اندر اور باہر سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے اصول پر کاربند ہے۔سعودی عرب کی 30 ملین کی آبادی کا تقریبا ایک تہائی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے بہت سے افراد ٹیکس نہ ہونے اور اپنے ممالک کی نسبت زیادہ منافع کے باعث یہاں موجود ہیں۔مملک کو اس وقت تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجٹ کے معاملے میں دبا کا سامنا جس کے باعث گزشتہ سال ریفارمز پلان کا اعلان بھی کیا گیا جس میں غیر ملکی کارکنوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…