منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوکلیئر سپلائر گروپ ،چین پاکستان کی حمایت میں کھل کرسامنے آگیا،بھارت کوسرپرائز

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )بیجنگ کی اس طعنہ زنی کا جواب دیتے ہوئے کہ بھارت نیو کلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی ) کی رکنیت امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر براک اوباما سے کسی الوداعی تحفے کے طورپر حاصل کرنا چاہتا ہے کہا کہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کے اپنے ریکارڈ کی بنا پر اس گروپ میں شمولیت کاخواہاں ہے۔ اے این آئی نیوز نیٹ ورک کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ بھارت کے این ایس جی کا رکن بننے کے بارے میں ہمارے خیالات واضح ہیں اور ہم اس سے پہلے کئی مواقع پر اس کا اظہار کر چکے ہیں

۔ بھارت این ایس جی کی رکنیت تحفے کے طورپر حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کی بنیاد پر یہ رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے ، ہم کسی دوسرے درخواست گزار کی ترجمانی نہیں کر سکتے ۔ بھارت کا یہ رد عمل چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کسی امریکی تحفے کے طورپر بھارت کو نہیں مل سکتی ، این ایس جی گروپ کی رکنیت کیلئے بھارتی درخواست اور جن ملکوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ، ہم نے اپنا موقف اس سے پہلے واضح کر دیا ہے ، اس لئے ہم اسے بار بار نہیں دہرائیں گے ، ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ این ایس جی کی رکنیت کسی ملک کو کسی ملک کیلئے الوداعی تحفہ کے طورپر نہیں ملنی چاہئے ۔یاد رہے کہ چین این ایس جی گروپ میں بھارتی شمولیت پر مسلسل اعتراض کررہا ہے کیونکہ اس نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہیں کئے ہیں جبکہ چین کا موقف یہ بھی ہے کہ اگر نئی دہلی کو این ایس جی گروپ میں شامل کرنے کے لئے استثنیٰ کی اجازت دی جاتی ہے تو پھر اس کے اتحادی پاکستان کو کیوں نہیں مل سکتی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…