جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان ایٹم بم چلا دے گا‘‘ برطانوی میڈیا کی رپورٹ نے بھارت میں ہلچل مچا دی

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)برطانوی اخبار کی رپورٹ نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ حملے کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارت کی طرف سے حملے کی صورت میں نیوکلیئر ہتھیاراستعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

نئے بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بحرانی و اقعے میں ہمسایہ ملک پاکستان پر خفیہ فوجی حملےکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد میں تین عہدیداروں نے اخبار کو بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعے کو پاکستان پر حملے کے لئے جواز بنائے گا اگر بھارت نے ایسی کارروائی کی ہمت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔اعلی حکام میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروں کو استعمال کرے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کاہتھیار استعمال میں لایاجائے گا۔بھارتی فوج کے نئے سربراہ بپن راوت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ کے وجود کو تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے بھارت نے کبھی بھی کولڈ اسٹارٹ نظریے کو تسلیم نہیں کیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…