بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جونہی گٹر کا ڈھکن اٹھایا تو اس میں ایسی چیز نکل آئی کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی حکام نے غیر ملکی مزدوروں کے متروک رہائشی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گٹروں میں چھپائی گئی روزمرہ استعمال کی اشیاءٹنوں کے حساب سے برآمد کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میونسپلٹی کے انوائرنمینٹل ایمرجنسی آفس کے انسپکٹروں نے محیصنہ کے علاقے میں 10 ایسے گٹر دریافت کئے ہیں جنہیں روز مرہ اشیاءذخیرہ کرنے کے لئے گوداموں کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ گٹر منہدم کی گئی لیبر رہائشی عمارتوں کے علاقے میں واقع تھے، اور ان میں باورچی خانے کا سامان، کمبل، آلات اور قالین جیسی چیزیں رکھی گئی تھیں۔

میونسپلٹی کے انوائرنمینٹل ایمرجنسی آفس کے سربراہ محمد عباس البلوشی نے بتایا کہ برآمد کی گئی اشیاءکا مجموعی وزن تین ہزار کلوگرام سے زائد تھا اور انہیں قبضے میں لئے جانے کے بعد تلف کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مین ہولز میں چھپائی گئی اشیاءکو پیک کرکے رکھا گیا تھا اور ان چیزوں کو مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ دریں اثناءاہلکاروں نے ناقص سبزیاں، مچھلی اور گوشت مارکیٹ میںفراہم کرنے والی 45گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ پکڑی گئی گاڑیوں کو تین ماہ تک بند رکھا جائے گا اور ان کے مالکان کو بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا، جبکہ آئندہ ایسے دھندے میں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی بھی لی جائے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…