جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’چاہے صدر وفات پا جائیں یا کچھ بھی ہو‘‘ دنیا کا وہ ملک جس کا پرچم کسی بھی صورت سرنگوں نہیں ہوتا ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 19  جنوری‬‮  2017 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )کسی بھی بڑے حادثے یا آفت کے پیش آنے پر پرچموں کا سرنگوں کیاجانا دنیا کے تمام ممالک میں ایک رواجی انداز ہے جہاں سفارت خانوں میں پرچم کو سرنگوں کیا جاتا ہے اور تمام حکومتی دفاتر اور مراکز میں سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تاہم دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جس کا پرچم سرنگوں نہیں کیا جاتا اور اس ملک کا نام مملکت سعودی عرب ہے

۔سعودی عرب ہمیشہ اپنے پرچم کو بلندی پر لہراتا رکھتا ہے اور کبھی سرنگوں نہیں کرتا۔ پرچم پر ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ” کی عبارت تحریر ہے۔اس جملے کے احترام میں یہ پرچم سرنگوں نہیں کیا جاتا کیوں کہ یہ دین اسلام میں ایمان کی دو شہادتوں (گواہیوں) پر مشتمل ہے۔اگرچہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی وفات پر سعودی شہریوں سمیت کروڑوں عرب باشندوں کے دلوں کو شدید رنج پہنچا تھا تاہم سعودی فرماں روا کی وفات کے غم نے بھی سعودی عرب کے پرچم کو مملکت کی فضاؤں میں اور دنیا بھر میں اس کے سفارت خانوں پر لہرانے سے نہیں روکا۔دوسری جانب قانونی مشیر مشاری الحربی کا بتاناہے کہ سعودی پرچم سے متعلق آرٹیکل 13 میں اس امر کو باور کرایا گیا ہے کہ قومی پرچم کے سرنگوں کیے جانے کی کسی طور بھی اجازت نہیں۔ یہ پرچم زمین اور سمندر کی سطح کو نہیں چھوئے گا اس لیے کہ پرچم عقیدہ توحید کے متن کا حامل ہے۔ مملکت سعودی عرب میں نظام حکومت کے آرٹیکل 3 کے مطابق ریاست کے پرچم کا رنگ سبز ہے۔ پرچم کی چوڑائی اس کی لمبائی کا دو تہائی ہوگی۔ درمیان میں کلمہ (لا الہ إلا اللہ محمد رسول اللہ) تحریر ہوگا جس کے نیچے تلوار ہوگی اور یہ پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…