قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصرکی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کوبحیرہ احمرمیں دوجزیرے نہ دینے سے متعلق فیصلہ برقراررکھاہے ۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق مصری عدالت میں حکومت کی طرف سے دوجزیرے سعودی عرب کودینے کےلئے ماتحت عدالت کافیصلہ چیلنج کیاتھالیکن عدالت نے ماتحت عدالت کافیصلہ برقراررکھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مصری حکومت کوحکم دیاہے کہ وہ تیران اور صنافیر نامی جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے نہ کرے ۔ عدالت نے کہا کہ حکومت یہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی کہ یہ دونوں جزیرے تیران اورصنافیرسعودی عرب کی ملکیت ہیں دوسری طرف مصری عوام نے اس فیصلے پرخوشی کااظہارکیاہے ۔