منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

’’انصاف کا بول بالا ‘‘ اللہ کے گھر میں خاتون کے آنسو اور دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ مکہ کے گورنر نے شامی خاتون کیلئے شاندار اقدام اٹھا لیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یادش بخیر کہ چند روز قبل ہم نے سعودی عرب کی ایک خاتون کی درد بھری داستان اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں ایک سعودی شوہر اور اس کی شامی بیوی کا تذکرہ تھا ۔ سعودی شوہر نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شامی بیوی سے اس کی بیٹی کو چھین لیا تھا جس پر اس کی اہلیہ نے بے حد افسردہ ہو کر حکام بالا سے درخواست کی کہ اسے انصاف دلا یا جائے ۔

اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی باپ کی جانب 9ماہ کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے اور اس کی گرفتاری کے بعد اسکی متعلقہ شامی بیوی کو چھوٹی بچی کو ملایا گیا تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔بچی کو کئی ماہ بعد گود میں اٹھاتے ہی ماں کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہوگیا۔متاثرہ ماں نے سوشل میڈیا صارفین اور مکہ کے گورنر کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے آج اس کی بیٹی اس کی گود میں تھی ۔وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کا کہناہے کہ وہ بچی کے کاغذات تیار کر رہے ہیں ۔جبکہ متاثرہ خاتون کو قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…