پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کر لیا ‘‘ کیا اہم چیز خریدنے جا رہا ہے ؟ 

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ایک ہوائی کمپنی نے دو سو پانچ بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی شہری ہوا بازی کی تاریخ میں اس معاہدے کو ایک انتہائی بڑی تجارتی سرگرمی قرار دیا گیا ہے۔بھارت کی پرائیویٹ ایئر لائن اسپائس جیٹ کی بوئنگ طیارے خریدنے کی ڈیل بائیس ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس فضائی کمپنی کے چیئرمین اجے سنگھ نے بتایاکہ اسپائس جیٹ نے اِس انتہائی اہم اور بڑی ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے اسے بھارتی شہری ہوابازی کی تاریخ کا بھی ایک اہم ترین اور بڑا کاروباری سودا قرار دیا ہے۔ اجے سنگھ کے مطابق بھارت اور بوئنگ کمپنی کے درمیان بھی یہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اسپائس جیٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ اب اْن کی کمپنی بھارت کے اندر اور بیرون ملک اپنے آپریشن اور پروازوں کے سلسلے کو وسعت دینے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ بھارتی فضائی کاروبار کے مجموعی حجم میں اسپائس جیٹ کا حصہ تیرہ فیصد ہے۔ایسے اندازے بھی لگائے گئے ہیں کہ اسپائس جیٹ نے مستقبل کی طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت بوئنگ طیاروں کا سودا کیا ہے اور یہ کمپنی یقینی طور پر خلیج میں بھی اپنا جال بچھانے کی کوشش کرے گی۔ اگر وہ اپنی پلاننگ میں کامیاب ہو گئی تو اتنے بڑے فلیٹ کے ساتھ وہ بھارتی ایئر ٹریفک پر غلبہ خاصل کرنے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…