کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد بھاری مقدار میں شراب اور 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بدوق کے ساحلی علاقے کے قریب چند مشکوک افراد کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہو گئے ۔
کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشکوک مقام کی تلاشی کے دوران جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی غیر ملکی شراب کی 462 بوتلیں اور 545 بیئر کے کیبن برآمد کر لیے ۔ دوسری کارروائی میں گوادر کے قریب کھلے سمندر میں ایک مشکوک لانچ کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 7افراد کو حراست میں لے لیا ، جن میں سے 5 کا تعلق ایران اور دو کا پاکستان سے ہے ، پکڑی جانے والی منشیات اور ایرانی ڈیزل کی مالیت 63 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔
پاکستا ن سے 7 ایرانی گرفتار، کس مقصد کیلئے آئے تھے؟ کیا کچھ برآمد ہو گیا جس نے سیکورٹی اداروں کو حیرت میں مبتلا کر دیا؟
13
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں